www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

341094
سعودی عرب کی حمایت یافتہ حکومت کے فوجیوں نے متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ فوجیوں کے قبضے سے سُقُطری انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا کنٹرول اپنے ھاتھ میں لے لیا ۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے آلہ کار فوجیوں سے وابستہ خبری ذرائع کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی حمایت یافتہ عبد ربه منصورھادی کی مستعفی حکومت سے وابستہ فوجیوں نے چند روز قبل متحدہ عرب امارات کے فوجیوں کی جانب سے سُقُطری صوبے کے کئی علاقوں پر قبضہ کو ختم کراتے ھوئے ان علاقوں پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرلیا۔
اس رپورٹ کے مطابق چند روز قبل متحدہ عرب امارات کے فوجیوں نے باغی فوجیوں کی مدد و حمایت سے سُقُطری ایئرپورٹ کے بعض حصوں پر قبضہ کر لیا تھا جس کے بعد سعودی فورسز نے حملے کر کے ان علاقوں پر دوبارہ قبضہ کر لیا۔
واضح رھے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات، سعودی اتحاد کے دو اھم رکن ممالک ہیں کہ جنھوں نے گزشتہ 4 سال سے یمن پر بڑے پیمانے پر حملے کئے اور حملوں کا سلسلہ تا حال جاری ہے۔ تاھم حالیہ مھینوں میں یمن سے انخلا کے متحدہ عرب امارات کے اعلان کے بعد ریاض اور ابو ظھبی کے مابین اختلافات شدید ھو گئے۔

Add comment


Security code
Refresh