
کینیڈا کے وزیر اعظم نے کھا ہے کہ امریکہ اور انکے درمیان اس بات پر اتفاق ھو گیا ہے کہ کورونا کا مقابلہ کرنے کیلئے سرحدی پابندیوں کی مدت مزید ایک ماہ کیلئے بڑھا دی جائے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن تروڈو کا کھنا تھا کہ امریکہ اور کینیڈا کے مابین غیر ضروری سفر پر عائد پابندیاں دونوں ممالک کے عوام کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے ضروری ہے۔
امریکہ اور کینیڈا نے گزشتہ مھینے غیر ضروری سفر پر پابندی عائد کئے جانے سے اتفاق کیا تھا جو اس ھفتے کو ختم ھو رھی ہے۔
امریکہ اور کینیڈا کے مابین سرحدی پابندیوں کی مدت بڑھائے جانے سے اتفاق ایسے وقت میں ھوا ہے کہ جب کورونا وائرس کے پھیلاؤ، ھلاکتوں اور مبتلا ھونے والے افراد کی تعداد کے لحاظ سے امریکہ سر فھرست ہے۔
کورونا وائرس سے مقابلہ کرنے میں ٹرمپ حکومت کی کمزوری، ناتوانی اور ناکامی پر کڑی نکتہ چینی کی جا رھی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں 7 لاکھ 38 ھزار 913 افراد کورونا میں مبتلا جبکہ 39 ھزار سے زائد افراد ھلاک ھوئے ہیں۔
اُدھر کینیڈا میں کورونا متاثرین کی تعداد 33 ھزار جبکہ ھلاک ھونے والوں کی تعداد 1400 سے تجاوز کر چکی ہے۔
امریکہ اور کینیڈا کے مابین سرحدی پابندیاں
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 265

