نائیجیریا کی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے شمال مغربی علاقے میں ایک مسلح گروہ کے حملے میں تقریبا پچاس افراد مارے گئے ہیں۔
رویٹرز کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کی پولیس نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ایک مسلح گروہ نے ملک کے شمال مغربی صوبے کاٹسینا میں دیھاتوں پر حملے کر کے سینتالیس افراد کو قتل کر دیا ہے۔
اب تک کسی بھی گروہ نے ان دیھاتوں پر حملوں کی ذمہ داری قبول نھیں کی ہے۔ شمال مغربی نائیجیریا کے علاقوں میں گذشتہ ھفتے بھی ایک حملہ ھوا تھا جس میں کم سے کم انتیس افراد مارے گئے تھے۔
سن دوھزار انیس میں شمال مغربی نائیجیریا میں لوٹ مار اور اغوا کرنے والے گروھوں کے ھاتھوں بھی سیکڑوں افراد قتل کر دئے گئے تھے۔ اس طرح کے حملوں سے سب سے زیادہ آبادی والے افریقی ملک نائجیریا میں سیکورٹی چیلنج اور مسائل کافی بڑھ گئے ہیں۔
نائیجیریا میں مسلح گروہ کے حملے میں دسیوں افراد جاں بحق
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 229