یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کھا ہے کہ سعودی جنگی اتحاد نے اپنی ھی اعلان کردہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ھوئے یمن کے خلاف تیس سے زائد بار فضائی حملے کیے ہیں۔
اپنے ایک ٹوئیٹ میں یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحی السریع نے لکھا ہے کہ سعودی جنگی اتحاد نے جنگ بندی کے اعلان کے باوجود پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران یمن کے دو صوبوں مآرب اور الجوف کے ان کے علاقوں پر تیس بار سے زائد فضائی حملے کیے ہیں جنھیں حال ھی میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے آزاد کرایا ہے۔
دوسری جانب المسیرہ ٹیلی ویژن نے خبر دی ہے کہ صوبہ تعز میں سعودی جنگی اتحاد کے ایک حملے میں متعدد خواتین اوربچے شھید ھوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سعودی جنگی اتحاد میں شامل کرائے کے فوجیوں نے اپنے وحشیانہ حملے جاری رکھتے ھوئے صوبہ تعز کے رھائشی علاقوں پر گولہ باری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد مکانات بھی تباہ ھو گئے ہیں۔
صوبہ تعز کے شھر صلو میں سعودی اتحاد کی فائرنگ میں بھی ایک بے گناہ یمنی خاتون کے بھی مارے جانے کی خبر ہے۔ یمن کے خلاف جنگ اور جارحیت کا سلسلہ ایسے وقت میں جاری ہے جب سعودی جنگی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے نو اپریل کو جنگ بندی کا اعلان کرتے ھوئے دعوی کیا تھا کہ دو ھفتے کی اس جنگ بندی میں مزید توسیع کا امکان پایا جاتا ہے، تاھم سعودی جنگی اتحاد نے اپنی ھی اعلان کردہ جنگ بندی کی ایک دن بھی پابندی نھیں کی اور اس اعلان کے محض چند گھنٹے بعد ھی یمن کے رھائشی علاقوں اور شھری اھداف کو زمینی اور فضائی حملوں کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔
درایں اثنا یمن کی مسلح افواج اور عوامی رضاکار فورس کے ایئر ڈیفنس یونٹوں نے صوبہ الحدیدہ پر پرواز کرنے والے سعودی جاسوس طیارے کو مار گرایا ہے۔
عوامی تحریک انصاراللہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق سعودی جاسوس طیارے کو اندرون ملک تیار کیے جانے والے ایئر ڈیفنس سسٹم کے ذریعے مار گرایا گیا ہے۔
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوان اب تک سعودی جنگی اتحاد کے درجنوں ڈرون اور لڑاکا طیارے گرا چکے ہیں۔
سعودی اتحاد کے حملوں میں متعدد یمنی خواتین اور بچے شھید
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 230