www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

902271
اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر نے اس بات پر زور دیا ہے کہ علاقے میں قیام امن کے لئے خطے کے ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون ناگزیر ہے۔
اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد جابر الصباح کے ساتھ ایک ٹیلی فونک گفتگو میں دنیا اور خطے میں قیام امن و استحکام لانے سمیت کورونا کی روک تھام میں باھمی تعاون کے لئے آمادگی کا اظھار کرتے ھوئے کھا کہ دوست ملک کویت سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ علاقائی مسائل سمیت امریکہ کے نامناسب رویے کے خلاف ٹھوس موقف اختیار کرے۔
صدر مملکت نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے خطے کے ممالک کے درمیان تعاون پر زور دیتے ھوئے کھا کہ ھم نے اس حوالے سے اچھے تجربات کیے ہیں اور ان تجربات کو دوست ممالک بالخصوص کویت سے شئیر کرنے کو تیار ہیں۔
انھوں نے خطے میں استحکام لانے کے لئے امیر کویت کی کوششوں کو سراھتے ھوئے کھا کہ علاقے میں قیام امن کے لئے خطے کے ممالک کے مابین تعاون اور دوستی ناگزیر ہے۔
اس ٹیلی فونی گفتگو میں امیر کویت نے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے مقابلے میں ایران کے تعمیری موقف کو سراھتے ھوئے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے ایرانی تجربات سے فائدہ اٹھانے کا خیر مقدم کیا اور تمام شعبوں میں باھمی تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔
شیخ صباح الاحمد جابر الصباح نے رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر ایرانی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کی ۔

Add comment


Security code
Refresh