اسلامی جمھوریہ ایران کے نائب صدر اسحاق جھانگیری نے کھا ہے کہ امریکی پابندیوں کے نتیجے میں ایران پہلے ھی ان حالات کے لئے تیار تھا کہ تیل کی آمدنی بالکل رک جائے۔
اسحاق جھانگیری نے کھا کہ آج ھم جن حالات میں ہیں اور تیل کے بازار کی جو حالت ہے، امریکی پابندیوں کی وجہ سے ھم پہلے سے ھی اس کے لئے تیار تھے۔
عالمی بازار میں تیل کی قیمتیں زیرو سے بھی نیچے چلی گئیں۔
ایران کے نائب صدر نے کھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ھماری کچھ صنعتوں پر اثر پڑا ہے، اب ملک کی یونیورسٹیوں اور تحقیقاتی مراکز کو چاھئے کہ موجودہ مشکلات سے باھر نکلنے کے لئے سانئسی روش تلاش کریں۔
ایران کئی برسوں سے کوشش کر رھا ہے کہ اپنے اقتصاد کو تیل پر وابستگی سے آزاد کرا لے۔
تیل کی قیمتیں زیرو سے نیچے، ایران پہلے سے ھی تیار تھا ان حالات کے لئے
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 242