اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر روحانی نے روس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات میں فروغ پر تاکید کی ہے۔
صدر روحانی نے روسی صدر ولادیمیر پوتین سے ٹیلیفونی گفتگو میں تھران-ماسکو کے درمیان تعاون کے فروغ پر تاکید کی ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اس گفتگو میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے جلد از جلد نفاذ پر تاکید کی ہے۔
ایران کے صدر مملکت نے اس گفتگو میں کورونا وائرس سے نمٹنے میں دونوں ممالک کے تجربات کے تبادلے اور اس بارے میں تعاون میں فروغ پر تاکید کی۔
صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کھا کہ ایرانی اور روسی حکام کو چاھئے کہ ھیلتھ پروٹوکول پر عمل کرتے ھوئے باھمی تجارت کو فروغ دیں۔
روسی صدر ولادیمیر پوتین نے بھی موجودہ حالات سے عبور کرنے پر ایران-روس کے درمیان تعاون اور کوششوں میں اضافے پر تاکید کی۔
اسی طرح انھوں نے تھران - ماسکو کے درمیان ھوئے سمجھوتوں کے نفاذ میں تیزی لانے پر تاکید کی۔
اس گفتگو میں روسی صدر نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے انسانی حقوق کے خلاف قرار دیا اور کھا کہ افسوس کی بات ہے کہ مغرب میں انسانی حقوق کی باتیں تو بہت ھوتی ہیں لیکن عمل میں اس کے برعکس نظر آتا ہے۔
ایران اور روس نے دو طرفہ تعلقات میں فروغ پر تاکید
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 256