www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

802151
ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کھا ہے کہ کرونا وائرس سے پیدا ھونے والی بیماری تمام ملکوں کے لئے ایک کارآمد آزمائش ہے۔
ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے بدھ کے روز کابینہ کے اجلاس میں کھا ہے کہ کرونا وائرس پھیلنے کے بعد تمام ملکوں کی جانب سے اس بیماری پر قابو پانے، اس کا علاج دریافت کرنے، اس وائرس میں مبتلا افراد کو مختصر مدت میں ٹھیک کرنے نیز اس وائرس پر کنٹرول پانے کے سلسلے میں بھرپور مقابلے کا سلسلہ شروع ھو چکا ہے۔
انھوں نے کھا کہ ایران میں طبی عملے کی جانب سے اس وائرس کو کنٹرول کرنے کی بھرپور کوشش کی جا رھی ہے اور اس سلسلے میں مزید کوششیں شروع ھو چکی ہیں۔
صدر مملکت نے کھا کہ سینیٹائزر بنانے سمیت اس وائرس سے بچانے والے تمام آلات و وسائل تیار کرنے کے سلسلے میں اسلامی جمھوریہ ایران نہ صرف خودکفیل ھو چکا ہے بلکہ وہ ان تمام وسائل کو برآمد کرنے کی توانائی بھی رکھتا ہے۔
ایران کے صدر نے تیل کی منڈیوں کی صورت حال کا ذکر کرتے ھوئے کھا کہ جس ملک کا بھی تیل پر انحصار زیادہ رھا ہے اسے موجودہ صورت حال میں زیادہ سختیوں اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رھا ہے۔
ڈاکٹر حسن روحانی نے کھا کہ چاھتے یا نہ چاھتے ھوئے اور خاص طور سے دشمنوں کے ایران مخالف عزائم کی بنا پر تیل پر ایران کا انحصار بھت کم ھو چکا ہے جس کی بنا پر اسلامی جمھوریہ ایران کو زیادہ نقصانات کا سامنا نھیں کرنا پڑے گا۔
صدر مملکت نے کھا کہ آج امریکیوں کو تیل نکالنے، بے روزگاری کا سد باب کرنے اور بیماری کا علاج و معالجہ کرنے میں بھت زیادہ مسائل و مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رھا ہے۔
انھوں نے کھا کہ ایک وقت تھا جب یھی امریکی خود کو دنیا میں سب کچھ سمجھتے تھے مگر آج امریکہ اُن گنے چنے ملکوں میں شامل ہے جنھیں کرونا وائرس کے مقابلے میں بالکل بے بسی کا سامنا ہے۔
ڈاکٹر حسن روحانی نے موجودہ عالمی حالات میں ایران کی اقتصادی صورت حال کو اطمینان بخش قرار دیا اور امید ظاھر کی کہ کرونا وائرس کی مشکل سے چھٹکارہ پانے کے بعد ایران کی اقتصادی ترقی مزید تیزی کے ساتھ جاری رھے گی۔
دریں اثنا امریکی دھمکیوں کے مقابلے میں ایران کی پارلمینٹ کی تشکیل پانے والی ایکشن کمیٹی نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں مشترکہ عالمی شراکت کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
ایران کی پارلیمنٹ کی اس کمیٹی نے بین الپارلیمانی عالمی یونین کے سیکریٹری جنرل مارٹن چون گونگ اور ایشیائی پارلیمانی فورم کے سیکریٹری جنرل محمد رضا مجیدی کے نام اپنے ایک پیغام میں کھا ہے کہ کرونا وائرس جیسی عالمی وبائی بیماری کے باوجود، دنیا کے بعض ملکوں اور قوموں کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیاں جاری ہیں۔
اس پیغام میں کھا گیا ہے کہ یہ بات نھایت قابل افسوس ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ادیان الھی کی تعلیمات اور انسانی حقوق کے اصول کے برخلاف رویہ اختیار کرتے ھوئے عالمی ادارہ صحت کی مالی امداد بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔
امریکی دھمکیوں کے مقابلے میں ایران کی پارلمینٹ کی قائم ایکشن کمیٹی نے تاکید کے ساتھ کھا ہے کہ کسی بھی ملک یا حکومت کی جانب سے کرونا جیسے خطرناک وائرس کا صرف اپنے بل بوتے پر مقابلہ کرنا ممکن نھیں ہے۔
بین الپارلیمانی عالمی یونین کے سیکریٹری جنرل مارٹن چون گونگ اور ایشیائی پارلیمانی فورم کے سیکریٹری جنرل محمد رضا مجیدی کے نام اپنے پیغام میں امریکی دھمکیوں کے مقابلے میں ایران کی پارلمینٹ کی تشکیل شدہ ایکشن کمیٹی نے یہ بھی کھا ہے کہ موجودہ صورت حال میں حکومت امریکہ کی غیر انسانی پالیسیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے عمل میں لائے جانے والے موثر اقدام سے کرونا وائرس پر قابو پانے اور دنیا کے لاکھوں کروڑوں انسانوں کی جان بچانے اور ان کے تحفظ کو یقینی بنانے میں بھت مدد ملے گی۔

Add comment


Security code
Refresh