حزب اللہِ عراق کے انٹیلی جینس چیف نے اپنے ملک میں دھشت گردوں کے لئے سعودی حکومت کی جانب سے ھونے والی فنڈنگ کی طرف اشارہ کرتے ھوئے کہا ہے کہ آل سعود حکام کو ان کے جرائم کی سزا دینے کے لئے جھاد کا دائرہ سعودی عرب کی سرحدوں تک پھیلا دئے جانے کی ضرورت ہے۔
جمعے کے روز لیبیا کے معدوم ڈکٹیر معمر قزافی کے ساتھ عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی کی ایک کلیپ وائرل ھوئی ہے جس میں یوسف بن علوی، قزافی سے کہہ رھے ہیں کہ سعودی حکام نے ان کو بتایا ہے کہ عراق میں سعودی عرب کے چار ھزار دھشت گرد سرگرمِ عمل ہیں۔
انھوں نے کہا کہ یہ دھشت گرد، ایک گروہ کی شکل میں کام کر رھے ہیں۔ ابوعلی العسکری نے کہا کہ عراق کی حکومت اور تمام گروھوں کو سعودی ولیعھد بن سلمان کے تمام آلہ کاروں منجملہ ایم بی سی چینل کے خلاف اعلانِ جنگ کر دینا چاھئے۔
ایم بی سی چینل نے اپنے ایک پروگرام میں عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے نائب سربراہ شھید ابو مھدی المھندس کو دھشت گرد قرار دیا ہے جس پر پورے علاقے بالخصوص عراقی عوام نے شدید برھمی اور سخت ردعمل کا اظھار کیا ہے۔
آل سعود اپنے کئے کی سزا ضرور بھکتیں گے: حزب اللہِ عراق
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 213