www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

620319
وینزویلا کے وزیر پٹرولیم نے ایندھن کی ترسیل پر ایران کا شکریہ ادا کرتے ھوئے کہا ہے کہ ایرانی آئل ٹینکر فارچون برادری و یکجھتی کا مظھر ہے۔
ایرانی آئل ٹینکر کے وینزویلا میں لنگرانداز ھونے پر اس ملک کے وزیر پٹرولیم نے ایک بار پھر ایران کی قدردانی کی ہے۔ الایسامی نے ایرانی آئل ٹینکر کو برادری و یکجھتی کا مظھر قرار دیتے ھوئے کہا ہے کہ خوشی کی بات ہے کہ ایران، وینزویلا کے ساتھ کھڑا ہے۔
انھوں نے ایرانی آئل ٹینکروں کے خلاف امریکی دھمکیوں کی طرف اشارہ کرتے ھوئے کہا کہ کسی بھی ملک کو اپنے معاملات میں مداخلت کرنے کی اجازت نھیں دی جائے گی۔ امریکی دھمکیوں کے بعد وینزویلا کی بحریہ ایرانی آئل ٹینکروں کو تحفظ فراھم کرنے کے لئے میدان میں آ گئی تھی۔
ایران کے پانچ آئل ٹینکر ایندھن لے کر وینزویلا کے لئے روانہ ھوئے ہیں اور اتوار کے روز پہلا آئل ٹینکر جب وینزویلا کے اقتصادی سمندری علاقے میں داخل ھوا اس ملک کی جانب سے شکریہ کا ھیشٹک ٹرینڈ کرنے لگا۔
وینزویلا کے صدر نے بھی ایرانی آئل ٹینکر کے وینزویلا پھنچنے پر ایران کی حکومت اور عوام کی قدردانی کرتے ھوئے کہا ہے کہ وینزیلا اکیلا نھیں ہے اور ایران جیسا طاقتور اور نڈر ملک ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh