www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

668608
افغانستان کے صدر اشرف غنی نے اعلی امن کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ اور سابق صدر حامد کرزئی کے گھروں پر جا کر ان سے ملاقات اور انھیں عید کی مبارک باد پیش کی۔
افغان صدر اشرف غنی نے منگل کو افغانستان کی اعلی امن کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ اور سابق صدر حامد کرزئی سے ملاقات میں طالبان کی جانب سے تین روزہ جنگ بندی ، جیل سے طالبان قیدیوں کی رھائی ، طالبان کے ساتھ امن مذاکرات اور ناکام ھو جانے والے قطر سمجھوتے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
افغانستان کے صدر نے اس سے قبل عید کی مناسبت سے طالبان کی جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ھوئے امید ظاھر کی تھی کہ طالبان کا اقدام جنگ کے خاتمے اور طالبان کے ساتھ افغان گروھوں کے امن مذاکرات کا آغاز ثابت ھو سکتا ہے۔
اس درمیان افغانستان کے مختلف حلقوں نے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان جنگ بندی کی مدت میں توسیع مطالبہ کیا ہے- افغان حکومت اور طالبان کے درمیان جنگ بندی کی مدت منگل اور بدھ کی درمیانی شب ختم ھو رھی ہے-

Add comment


Security code
Refresh