عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ايچ او نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لھر، پہلی لھر سے زیادہ تیز ھو سکتی ہے اس لئے بھت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔
ڈبلیو ايچ او نے دنیا کے ممالک کو خبردار کیا ہے کہ جھاں کورونا وائرس کے معاملے کم ھو رھے ہیں وھاں پر یہ معاملے اچانک بھی بڑھ سکتے ہیں۔ اس لئے صرف دیکھتے نہ رہیں بلکہ حکومتوں کو چاھئے کہ وہ اس وبا کو روکنے کے اقدامات کے ساتھ پوری طرح سے تیار رہیں۔
ڈبلیو ايچ او کے ایمرجنسی امور کے سربراہ ڈاکٹر مائیک ریان نے کہا کہ دنیا اس وقت کورونا وائرس کی پہلی لھر میں مبتلا ہے۔
انھوں نے کہا کہ جھاں پر کئی ممالک میں معاملات میں کمی آ رھی ہے وھیں پر مرکزی اور جنوبی امریکا، جنوبی ایشیا اور افریقہ میں کورونا کے معاملات بڑھ رھے ہیں۔
ریان کا کھنا تھا کہ یہ وبا، لھروں کی شکل میں آتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ اسی سال ان علاقوں میں دوبارہ آ سکتی ہے جھاں معاملات ٹہر رھے ہیں۔
انھوں نے کھا کہ اگر موجودہ دور میں وبا کے پہلے دور کو روک بھی لیا گیا تو بھی اگلی بار وبا سطح بہت تیز ھو سکتی ہے۔
ڈبیلو ايچ او کا انتباہ، کورونا کی دوسری لھر زیادہ تیز ھو سکتی ہے
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 227