www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

639677
عراق کی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکہ کے ھر قسم کے ممکنہ حملے کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔
عراق کے ممبر پارلیمنٹ کریم المحمداوی نے منگل کو حشد الشعبی کے خلاف امریکہ کے دشمنانہ اقدامات سے پردہ اٹھایا اور کہا کہ امریکہ حشد الشعبی کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رھا ہے۔
الحشدالشعبی کے ایک کمانڈر عادل الکرعاوی نے اس بیان پر ردعمل ظاھر کرتے ھوئے کہا ہے کہ امریکہ ایک عرصے سے استقامتی محاذ کو ختم کرنا چاھتا ہے لیکن حشد الشعبی کے جوان اس سازش کا مقابلہ کریں گے۔
الکرعاوی نے اس بات کا ذکر کرتے ھوئے کہ استقامت کی ذمہ داری غاصبوں اور سامراجی طاقتوں کو نشانہ بنانا ہے، کہا کہ اگر حشد الشعبی کے جوانوں پر حملہ کیا گیا تو ان کی جوابی کارروائی جارح قوتوں کے حملے سے زیادہ شدید ھو گی۔

Add comment


Security code
Refresh