امریکہ میں کورونا وائرس سے ھونے والی اموات کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ھو گئی ہے۔
امریکی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثر ھونے والے افراد کی تعداد بڑھکر سترہ لاکھ، پچّیس ھزار، دو سو پچھتّر ھو گئی ہے جن میں سے ایک لاکھ پانچ سو بھتر افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
دنیا میں سب سے زیادہ امریکہ میں لوگ کورونا وائرس میں مبتلا ھوئے ہیں اور اسی ملک میں سب سے زیادہ اموات بھی واقع ھوئی ہیں۔
امریکہ نے دیگر ملکوں کے مقابلے میں کورونا وائرس کی تشخیص کا عمل دیر سے شروع کیا ہے اور اب اسے کورونا کے مریضوں کی بڑھتی ھوئی تعداد اور اس بیماری کے مقابلے کے لیے ضروری وسائل اور ٹیسٹ کٹس کی قلت کا بھی سامنا کرنا پڑ رھا ہے۔
کورونا وائرس سے ھونے والی اموات میں تیز رفتار اضافے کے باعث امریکہ میں لاشوں کی تدفین کا معاملہ بھی بحرانی شکل اختیار کر گیا ہے جس کے پیش نظر حکام نے کورونا سے مرنے والوں کو اجتماعی قبروں میں دفن کرنا شروع کر دیا ہے۔
کورونا کے پھیلاؤ کے بعد امریکہ کی تاریخ میں پہلی بار ملک کی تمام پچاس ریاستوں میں پہلے ھنگامی حالت کے نفاذ اور پھر نیشنل ڈیزاسٹر یا قومی المیے کا اعلان کیا جا چکا ہے۔
کورونا وائرس کے حوالے سے غیر ذمہ دارانہ رویئے کی وجہ سے حکومت امریکہ اور خاص طور سے صدر ٹرمپ کو اندرون ملک سخت تنقیدوں کا سامنا بھی کرنا پڑ رھا ہے۔
کورونا نے امریکہ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی، ایک لاکھ سے زائد افراد ھلاک
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 217