عراق کی رضاکار فورس الحشد الشعبی کی سید الشھداء بریگیڈ نے ملک میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کی شدید مخالفت کی ہے۔
عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی کی سید الشھداء بریگیڈ کے سینئر کمانڈر اور سربراہ ابو آلاء الولائی واشنگٹن اور بغداد کے درمیان مذاکرات کے وقت کے نزدیک آنے پر رد عمل ظاھر کرتے ھوئے کہا کہ عراق میں ایک بھی امریکی فوجی نہ رھنے پائے۔
انھوں نے کھا کہ عراقی مذاکرات کاروں کو شھداء کے خون اور ان کے اھل خانہ کے احترام کو مد نظر رکھنا چاھئے۔
ابو آلاء الولائی کے مطابق مذاکرات کاروں کو عراق سے تمام امریکی فوجیوں کے انخلا پر تاکید کرنی چاھئے۔
عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی کی سید الشھداء بریگیڈ کے سینئر کمانڈر اور سربراہ نے کہا کہ عراق میں مزاحمتی گروہ، اس مذاکراتی عمل پر نظر رکھے ھوئے ہیں۔ ان کا کھنا تھا کہ ان گروھوں کو امید ہے کہ عراق سے تمام ھی امریکی فوجیوں کا انخلاء ھو جائے۔
ابو آلاء الولائی نے کہا کہ اگر ایسا نھیں ھوا تو ھم خاموش نھیں بیٹھيں گے۔
واضح رھے کہ عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بارے میں جون سے امریکا اور عراق کے درمیان مذاکرات ھونے جا رھے ہیں۔
سیکورٹی اور فوجی لحاظ سے مذکورہ مذاکرات کو بہت ھی اھم تصور کیا جا رھا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی اپنے کاموں کی وجہ سے عراق میں کافی محبوب اور شھرت یافتہ ہے۔ الحشد الشعبی میں مختلف بریگیڈز ہیں اور انھیں میں سے ایک سید الشھداء بریگیڈ بھی ہے۔
عراقی رضاکار فورس کی بڑی دھمکی، ایک بھی امریکی فوجی بچنا نھیں چاھئے
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 244