پاک و ھند میں بھی کورونا کا قھرجاری ہے اور ان ممالک میں بھی مبتلا اور ھلاک ھونے والوں کی تعداد میں بدستور اضافہ ھوتا جا رھا ہے۔
ھندوستانی میڈیا کے مطابق ملک میں کورونا وائرس (کوویڈ 19) متاثرین کی تعداد ھرروز بڑھنے کی وجہ سے اس وبا کی خطرناک شکل بڑھتی جارھی ہے اور پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے ریکارڈ 7466 نئے معاملے سامنے آنےسے مریضوں کی کُل تعداد 165799 پر پھنچ گئی ہے اور اس مدت میں 175 لوگوں کی موت ھوئی ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں اس سے متاثر 3414 لوگ صحت یاب ھوئے ہیں جس سے صحت یاب ھوئے لوگوں کی کل تعداد 71106 ھوگئی ہے۔
مھاراشٹر اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ھوا ہے۔ مھاراشٹر میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 2598 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔اس کے بعد ریاست میں اب تک اس سے متاثر ھونے والے لوگوں کی تعداد بڑھکر59 546 ھوگئی ہےجبکہ جان لیوا وائرس سے اب تک 1982 لوگوں کی موت ھوئی ہے۔
ادھر پاکستانی میڈیا کا کھنا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ ھی پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ھوتا جا رھاہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 64 ھزار 28 ھو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 1 ھزار317 ھو گئی۔
کورونا وائرس کے ملک میں 40 ہزار 406 مریض اب بھی اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج ہیں، جن میں 496 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 22 ھزار 305 مریض اس بیماری سے صحت یاب ھو چکے ہیں۔
خیبر پختون خوا اموات کے حوالے سے تمام صوبوں میں سرفھرست ہے اور اب تک 432 افراد ھلاک ھو گئے۔
پنجاب میں کورونا سے ھلاکتیں 410 ھو گئی ہیں۔
سندھ میں اب تک 396 مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ھار چکے ہیں۔
کورونا وائرس سے بلوچستان میں 43 افراد انتقال کر چکے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 2 ھزار 100 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 22 افراد اس وباء سے جان کی بازی ھار چکے ہیں۔
گلگت بلتستان میں 658 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 9 افراد جاں بحق ھوئے ہیں۔
پاک و ھند میں کورونا میں مبتلا اور ھلاک ھونے والوں کی تازہ ترین صورتحال
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 241