www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

306285
دسیوں یھودی آبادکاروں نے غاصب صھیونی فوجیوں کی مدد سے مسجد الاقصی پر حملہ کر دیا۔
المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دسیوں یھودی آبادکاروں نے مسجد الاقصی کھلنے کے کچھ گھنٹوں بعد ھی باب المغاربہ سے مسجد الاقصی کے صحن میں دھاوا بول دیا اور مسجد کی اھانت کرتے ھوئے نمازیوں کو زد و کوب کیا۔
صھیونی فوجیوں نے بھی یھودی آبادکاروں کی مدد کی اور دو فلسطینی لڑکوں اور ایک نوجوان لڑکی کو گرفتار کر لیا۔
کورونا کے با‏عث دو مھینے بعد مسجد الاقصی کو کھولا گیا ہے۔مسجد الاقصی شھر بیت المقدس میں واقع ہے اور اسلامی و فلسطینی تشخص کی علامت ہے اور اسی بنا پر غاصب صھیونی حکومت اسے نشانہ بناتی رھتی ہے۔
صھیونی حکومت اپنے توھین آمیز اقدامات کے ذریعے مسجد الاقصی کے تشخص کو مٹا کر صھیونی علامات نصب کرنا چاھتی ہے۔

Add comment


Security code
Refresh