www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

337019
امریکہ میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شھری کے قتل اور نسل پرستی کے خلاف ھونے والے ملک گیر مظاھروں کے دوران پولیس نے سیکڑوں مظاھرین کو گرفتار کر لیا ہے۔
نیویارک پولیس کے مطابق اس شھر میں پچھلے دو روز سے جاری مظاھروں میں ھزاروں افراد نے حصہ لیا جن میں سے دو سو کو پولیس نے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
نیویارک پولیس چیف نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ عوام کے ساتھ ھونے والی حالیہ جھڑپوں کے دوران متعدد پولیس اھلکار زخمی ھوئے ہیں تاھم انھوں نے اس جانب کوئی اشارہ نھیں کیا کہ پولیس کے تشدد کے نتیجے میں کتنے پرامن مظاھرین زخمی ھوئے۔
لاس اینجلس سٹی کے مرکزی علاقے میں ھونے والے ایسے ایک مظاھرے میں چار ھزار سے زائد افراد شریک تھے جنھیں منتشر کرنے کے لیے پولیس نے زبردست لاٹھی چارج کرنے کے علاوہ تقریبا چار سو مظاھرین کو گرفتار بھی کر لیا۔
دوسری جانب امریکی وزارت جنگ پینٹاگون نے اتوار کی صبح اعلان کیا ہے کہ ریاست منے سوٹا میں جاری عوامی احتجاج پر قابو پانے کے لیے فوج کے بعض دستوں کو تیار رھنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
اس دوران نیویارک کے گورنر اینڈریو کومو نے کہا ہے کہ کورونا اور پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شھری کے قتل کے خلاف ھونے والے مظاھروں نے ملک میں پائے جانے والے طبقاتی فاصلے کو نمایاں کر دیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ پورے ملک میں جاری عدم مساوات اور تعصبات حکومت کے لیے اھم ترین چیلنج بن گئے ہیں۔ اینڈریو کومو کا کھنا تھا کہ سیاہ فام شھری کے قتل اور حکومت کے رویئے نے امریکی سماج میں پائی جانے والی عدم مساوات کی گہری خلیج کو پوری طرح سے واضح کر دیا ہے۔
پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام امریکی شھری کے بھیمانہ قتل کے بعد امریکہ کے مختلف شھروں میں احتجاج اور مظاھرے شروع ھو گئے جو اب پورے ملک میں پھیل گئے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےحالیہ مظاھروں پر ردعمل ظاھر کرتے ھوئے ایک ٹوئٹ کیا تھا جس میں انھوں نے مظاھرین کو غنڈے اور بدمعاشوں کا ٹولہ کہا تھا۔
درایں اثنا اے بی سی ٹیلی ویژن نے خبر دی ہے کہ ریاست منے سوٹا کے حکام نے سیاہ فام امریکی شھری کے قتل میں ملوث پولیس افسر ڈریک چیون کو ضمانت پر رھا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ خـبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کیس کی سماعت کرنے والی عدالت کے سامنے ایسی کوئی دستاویز پیش نھیں کی گئی جس میں سیاہ فام شھری کے قاتل امریکی پولیس افسر کو ضمانت پر رھا کرنے کی بات کی گئی ھو۔ اے بی سی ٹیلی ویژن کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ سیاہ فام امریکی شھری کے قاتل پولیس افسر کو پانچ لاکھ ڈالر کی ضمانت پر رھا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے گزشتہ ھفتے پیر کے روز کہ ایک سفید فام امریکی پولیس اھلکار نے منیاپولس شھر میں سیاہ فام امریکی شھری جارج فلوئیڈ کو انتھائی بھیمانہ طریقے سے تشدد کا بنا کر قتل کردیا تھا۔
اس واقعے کی فوٹیج سوشل میڈیا کے ذریعے عام ھونے کے بعد پورے امریکہ میں مظاھرے کیے جا رھے ہیں اور مقامی حکومتوں نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے کئی شھروں میں ھنگامی حالت جبکہ پچیس شھروں میں کرفیو کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
انسانی اور شھری حقوق کا دفاع کرنے والی تنظیموں کا کھنا ہے کہ امریکہ میں سیاہ فاموں اور دیگر نسلوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو پولیس کے تشدد آمیز رویئے کا سب سے زیادہ سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh