www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

340501
ھندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک میں کورونا کے خلاف مھم کو ایک سنجیدہ جنگ سے تعبیر کیا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے آکاشوانی سے نشر ھونے والے اپنے ھفتے وار پروگرام من کی بات میں کہا ہے کہ کورونا کے خلاف جنگ کو کمزور ھونے کی اجازت نھیں دینا چاھئے۔
انھوں نے کہا کہ ھمیں اس حقیقت پر خصوصی توجہ دینا چاھئے کہ کورونا کے خلاف لڑائی ایک سنجیدہ جنگ ہے، اس جنگ کے محاذ پر مضبوطی سے ڈٹے رھنے کی ضرورت ہے۔
نریندر مودی نے کہا کہ ملک میں کورونا کے خلاف جنگ میں جن اصولوں پر عمل کیا گیا ہے ان کو جاری رکھنا ھوگا اور اس کو شکست دینے کے لئے تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے رھنے کی ضرورت ہے۔
نریندر مودی نے کہا کہ ھمیں اس بات کو ذھن میں رکھنا ھوگا کہ اس سخت محنت کے بعد، بہت ساری مشکلات جھیلنے کے بعد، اگر ھم لاپرواہ ھوگئے، اور احتیاط ترک کردی تو اس کے نتائج بھت خطرناک ھو سکتے ہیں کیونکہ اس احتیاط کا کوئی متبادل نھیں ہے۔

Add comment


Security code
Refresh