اسلامی جمھوریہ ایران نے مظاھرین کو کچلنے، گرفتار کرنے اور امریکی عوام کی بیچارگی اور عاجزی کے انکار کی امریکی پالیسی کی مذمت کی ہے۔
اسلامی جمھوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے پولیس کے ہاتھوں ایک امریکی سیاہ فام نوجوان کے قتل کی مذمت کرتے ھوئے امریکہ کو بڑا شیطان اور تمام برائیوں کی جڑ قرار دیا۔
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ امریکا ایک ایسا ملک ہے جس کا سیاسی ڈھانچہ اور اقتصادی و عدالتی نظام ظالمانہ ہے اور جس نے دنیا بھر میں سالھا سال سے جنگ، غربت و افلاس، امتیازی سلوک، تشدد، برادرکشی اور اخلاقی برائیوں کو عام کر رکھا ہے۔
ڈاکٹر قالیباف نے کہا کہ خود امریکہ کے اندر عوام کو نسل پرستی، غربت و ناداری اور ذلت و اھانت کا سامنا ہے اور گھٹنوں کے نیچے دبا کر ان کا گلا گھونٹا جا رھا ہے، ایسا ملک اگر بڑا شیطان نھیں ہے تو پھر کیا ہے؟ انھوں نے کہا کہ امریکہ برائی کا سرچشمہ ہے۔
درایں اثنا ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکہ میں جاری عوامی احتجاجی مظاھروں کے سلسلے میں کہا ہے کہ امریکی حکومت، ایشیا، افریقہ اور لاطینی امریکہ میں مھم جوئیوں، مھنگے ہتھیاروں کے بڑھاوے اور بے شمار ڈکٹیٹروں کی حمایت کر کے اپنے شھریوں کا سرمایہ برباد کر رھی ہے اور امریکی عوام کی تکلیف و پریشانیاں بڑھا رھی ہے۔
جواد ظریف نے کہا کہ امریکہ میں ھونے والے احتجاجی مظاھروں پر حیرت نھیں کرنا چاھئے۔ ان کا کھنا تھا کہ امریکی عوام اپنے ملک کے سربراھوں سے مطالبہ کر رھے ہیں کہ انھیں اپنے ملک کی دولت میں حصہ دیا جائے اور ان کی جائز ضروریات پوری کی جائیں۔
ایران کے وزیر خارجہ نے یاد دھانی کرائی کہ امریکی عوام نسل پرستی، ناانصافی، بدعنوانی اور نالائقی سے تھک چکے ہیں اور دنیا ان کی آواز سن رھی ہے۔
اسلامی جمھوریہ ایران کے انسانی حقوق کے ادارے کے سیکریٹری علی باقری کنی نے بھی ایران کے ٹی وی چینل دو پر انٹرویو دیتے ھوئے کہا کہ امریکہ میں ھر روز تقریبا تین شھری پولیس کے ہاتھوں قتل کر دیئے جاتے ہیں۔ باقری کنی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ھوئے کہا کہ ریاست شیکاگو میں کورونا وائرس سے ھلاک ھونے والے ساٹھ فیصد شھری سیاہ فام ہیں کہا کہ امریکہ میں زیادہ تر سیاہ فاموں کے مرنے کی وجہ وہ نسل پرستانہ ڈھانچہ ہے جس کی بنیادیں اس ملک کے حکومتی نظام کے مختلف شعبوں میں پیوست ہیں۔
ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے مینیا پولیس میں پیدا ھونے والے بحران کو کورونا سے بڑا قرار دیا۔
انھوں نے امریکہ کو درپیش حالیہ بحرانوں کا مقابلہ کرنے میں امریکی صدر کی حیرانی و پریشانی کی یاد دھانی کراتے ھوئے کہا کہ سیاہ فاموں پر فائرنگ، غلط اینٹی بائیوٹیک دواؤں کی تجویز جیسی کوئی غلطی نھیں ہے بلکہ یہ ایک ایسے ٹائم بم کی مانند ہے جس کی زد پر پورا امریکا ہے۔
ظلم کے خلاف آواز اٹھانے والوں پر امریکی پولیس کا تشدد، ایران کا اظھار تشویش
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 238