8 شوال 1344 ھجری قمری میں وھابیوں نے قبور آئمہ بقیع علیھم السلام کو منھدم کرڈالا۔
آٹھ شوال 1344 ھجری قمری مطابق 21 اپریل 1926 کا دن تاریخ اسلام کا وہ سیاہ ترین دن ہے کہ جب جنت البقیع کے مزارات مقدسہ کو منھدم و مسمار کیا گیا، امت مسلمہ کی خاموشی نے آج دشمنان اسلام کو اتنی جرات اور ھمت بخشی کہ نوبت کربلا ، بغداد، مکہ اور شام کے مقدس مقامات سے لیکر اب فلسطینی مسلمانوں پر مظالم تک آن پھنچی ہے، مسلم حکمرانوں کی بے حسی اور امریکہ اور اسرائیل کی غلامی کی بدولت آج مسلمانوں کا خون بھایا جا رھا ہے۔
جنت البقیع صرف ایک قبرستان کا نام نھیں ہے بلکہ تاریخ اسلام کا عظیم خزانہ ہے آسمان امامت و ولایت کے چار درخشاں ستاروں حضرت امام حسن علیہ السلام، حضرت امام سجاد علیہ السلام ، حضرت امام محمدباقر علیہ السلام اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی قبریں یھاں ہیں۔
بنابر این 8 شوال کا دن صرف جنت البقیع پر حملہ و ھجوم کا دن نہیں تھا بلکہ اس دن تاریخ اسلام پر حملہ ھوا جنت البقیع کی تخریب نھیں کی گئی بلکہ اسلام محمدی(ص) کی تخریب کی گئی۔
جنت البقیع صرف قبرستان نھیں بلکہ تاریخ اسلام کا عظیم خزانہ ہے
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 304