چین کی فوج نے ھندوستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں فوجی مشقیں کی ہیں.
ساوتھ چائنا کی رپورٹ کے مطابق تبت کے علاقے میں چین کی فوجی مشقوں میں ڈرون طیاروں، جنگی ھتھیاروں اور دھماکا خیز مواد کا استعمال کیا گیا- چین کی فوجی مشقیں ایسے وقت ھوئی ہیں جب گذشتہ کئی روز سے سرحدی علاقے میں ھندوستان اور چین کے فوجیوں کے درمیان جھڑپوں کی خبریں سامنے آئی تھیں۔
ھندوستان اور چین دو ھزار تین سے اب تک بارھا سرحدی اختلافات کے بارے میں مذاکرات کر چکے ہیں تاھم کسی نتیجے تک پھنچنے میں ناکام رھے ہیں۔
چین ، ریاست اروناچل پردیش کو جنوبی تبت اور اپنی سرزمین کا حصہ سمجھتا ہے لیکن نئی دھلی چین کے اس دعوے کو تسلیم نھیں کرتا۔ چین، ھندوستان کی ریاست ارونا چل پردیش کے نوے ھزار کلومیٹر مربع علاقے پر ملکیت کا دعوے دار ہے۔
ھندوستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں چین کی فوجی مشقیں
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 233