www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

238254
ھندوستانی وزارت صحت کے بدھ کی صبح جاری ھونے والے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے آٹھ ھزار ایک سو اکھتر نئے مریضوں کا اندارج کیا گیا۔
اس رپورٹ کے مطابق ھندوستان میں کورونا سے متاثرین کی تعداد ایک لاکھ اٹھانوے ھزار سات سو چھے ھو چکی تھی۔
ھندوستان میں منگل کی صبح تک چوبیس گھنٹے میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد میں بھی دو سو چار افراد کا اضافہ ھوا جس کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں کورونا سے لقمہ اجل بننے والوں کی تعداد بڑھ کے پانچ ھزار پانچ سو اٹھاون ھو گئی ہے۔
ھندوستانی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا سے ٹھیک ھونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ھوا ہے اور کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد ستانوے ھزار پانچ سو بیاسی رہ گئی ہے۔
ھندوستان میں کورونا کا قھر سب سے زیادہ ریاست مھاراشٹرا میں ہے۔ اس ریاست میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے دو ھزار تین سو اٹھاون نئے مریضوں اور چھیتر نئی اموات کا اندراج کیا گیا۔ مھاراشٹر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد دو ھزار تین سو باسٹھ اور متاثرین کی تعداد ستر ھزار تیرہ بتائی گئی ہے۔
ھندوستانی وزارت صحت کے مطابق کورونا سے ھونے والی تھتر فیصد سے زائد اموات کا تعلق مھاراشٹر، گجرات ، دھلی اور تمل ناڈو سے ہے۔ کورونا سے مرنے والوں کی تعداد مھاراشٹر کے بعد گجرات میں ایک ھزار ترسٹھ، دھلی میں پانچ سو تیئس اور تمل ناڈو میں ایک سو چوراسی بتائی گئی ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق تمل ناڈو میں متاثرین کی تعداد تیئس ھزار چار سو پچانوے، قومی دارالحکومت دھلی میں بیس ھزار آٹھ سو چونتس اور گجرات میں سترہ ھزار دو سو بتائی گئی ہے۔

Add comment


Security code
Refresh