www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

121728
پاکستان کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ نون کے تا حیات قائد نواز شریف کے خلاف قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیا۔
احتساب عدالت نمبر تین کے جج سید اصغرعلی نے توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کا تحریری حکم جاری کیا ہے- تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی رھائشگاہ پر تعینات گارڈ عبد المجید نے عدالتی سمن لینے سے انکار کر دیا-
عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نواز شریف کے وارنٹ کی تعمیلی رپورٹ کی روشنی میں عدم حاضری پر گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔
اس درمیان عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کے بارے میں بھی کہا ہے کہ توشہ خانہ ریفرنس میں آصف زرداری کی صرف ایک دن کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور ھوئی ہے-
عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری گیارہ جون کو توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت پر پیش ھوں گے- اس کیس میں ایک اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو بھی پیش ھونا ہے-

Add comment


Security code
Refresh