
طالبان نے افغانستان کے صوبہ کاپیسا کے الہ سای شھر پر حملہ کر کے دوکانوں کو لوٹ لیا۔
آوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شھر الہ سای پر طالبان کے حملے کے بعد سیکورٹی اھلکاروں کے ساتھ ان کی جھڑپ شروع ھو گئی جس کے دوران ایک عام شھری مارا گیا ہے۔
افغانستان کے مختلف علاقوں پر طالبان کے حملے جاری ہیں جبکہ افغان حکومت طالبان کے ساتھ جنگ بندی کی خواھاں ہے۔ طالبان نے افغان کی جانب سے جنگ بندی کی درخواست کو ھمیشہ ھی مسترد کیا ہے۔
درایں اثنا اطلاعات ہیں کہ افغان فوج کی کارروائی میں سولہ طالبان ھلاک ھوئے ہیں۔ مغربی افغانستان کے صوبہ فراہ کے پولیس ترجمان محب اللہ محب نے اعلان کیا ہے کہ یہ کارروائی شھر فراہ کے دھک علاقے میں کی گئی ہے جس میں سولہ طالبان ھلاک اور کئی زخمی بھی ھوئے ہیں۔
افغانستان کے صوبہ ھرات کے مقامی حکام نے بتایا ہے کہ ھرات کے ضلع اویہ میں سڑک کے کنارے نصب بم کے دھماکے میں اس ضلع کے پولیس کمشنر اور دو پولیس اھلکار زخمی ھو گئے۔
افغانستان کے صوبہ کاپیسا میں طالبان کا حملہ
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 224

