
لبنان کے المنار ٹی وی چینل نے خبر دی ہے کہ فلسطین کی تحریک جھاد اسلامی کے سابق سیکریٹری جنرل رمضان عبداللہ کا انتقال ھو گيا ہے۔
اس ٹی وی چینل نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر رمضان عبداللہ شلح کا ایک طویل بیماری کے بعد انتقال ھو گیا ہے۔ فوری طور پر اس سلسلے میں تفصیلات سامنے نھیں آئي ہیں۔ ڈاکٹر رمضان عبداللہ غزہ یونیورسٹی میں اقتصادیات کے پروفیسر اور فلسطین کی جھاد اسلامی تحریک کے بانیوں میں سے ایک تھے جو سن انیس سو پچانوے سے اس تنظیم کے سیکریٹری جنرل کی ذمہ داری سنبھال رھے تھے۔
جھاد اسلامی کے بانی اور لیڈر ڈاکٹر فتحی شقاقی کی شھادت کے بعد رمضان عبداللہ کو اس تنظیم کا سیکریٹری جنرل بنایا گيا تھا۔ فلسطینی کاز کی ھر ممکن حمایت اور صھیونی حکومت سے مقابلے میں ان کے مؤثر کردار کے سبب وہ ایف بی آئي کو مطلوب تھے۔ وہ سن انیس سو ترانوے سے سن انیس سو پچانوے تک جنوبی فلوریڈا کی یونیورسٹی میں مشرق وسطی کے مطالعات کے پروفیسر رھے تھے۔ ڈاکٹر رمضان عبداللہ عربی اور عبرانی زبان پر عبور رکھتے تھے۔
جھاد اسلامی کے سابق سیکریٹری جنرل رمضان عبداللہ نھیں رھے
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 257

