
یمن کی قومی آئل کمپنی نے کہا ہے کہ سعودی جارح اتحاد نے یمن کے لئے ایندھن پر مشتمل 15 بحری جھازوں کو روک لیا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق یمن کی الحدیدہ بندرگاہ کے حکام کا کھنا ہے کہ جارح سعودی اتحاد نے 15 بحری جھازوں کو جن میں 419 ھزار789 ٹن سے زائد ایندھن ہے گزشتہ 75 روز سے روک دیا ہے اور ان بحری جھازوں کو الحدیدہ بندرگاہ میں ترخیص کی اجازت نھیں دے رھے ہیں۔
یمن کی پٹرولیم کمپنی کے ترجمان امین الشباطی نے اس سے قبل کہا تھا کہ کورونا وائرس کے پھیلاو کے باوجود جارح سعودی اتحاد سمندر میں بحری جھازوں سے غذائی اشیاء اور ایندھن چوری کر رھا ہے۔
واضح رھے کہ کورونا سے پہلے ھی یمن کے شھری، ڈینگی، ملیریا اور کالرا میں مبتلا ھو چکے ہیں جن کی وجہ سے ان میں مرض سے لڑنے کی توانائی ماند پڑ گئی ہے اور اس ملک کے 80 فیصد سے زائد لوگوں کو غیر ملکی انسان دوستانہ مدد و امداد کی ضرورت ہے۔
اس کے علاوہ اس ملک کے زیادہ تر اسپتال یا تو بند پڑے ہیں یا پھر سعودی حملے میں تباہ ھوگئے ہیں۔
سعودی اتحاد نے روک لئے ایندھن پر مشتمل 15 بحری جھاز
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 240

