دنیا کے دوسرے ممالک کی طرح ھندوستان میں بھی کورونا وائرس سے کیسزاور اموات میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
ھندوستانی میڈیا کے مطابق ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس رکنے کا نام نھیں لے رھا اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے چار لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جس میں 14821 نئے کیسز بھی شامل ہیں۔
صحت اور خاندانی بھبود کی مرکزی وزارت کی جانب جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کے نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 425282 ھوگئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 445اموات کے ساتھ مجموعی تعداد 13699 ھوگئی ہے جبکہ اس بیماری سے صحت مندھونے والے افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ھورھا ہے اور اسی عرصہ میں 9437 مریض ٹھیک ھوئے ہیں جنھیں ملا کر 237196 مریض شفایاب ھوچکے ہیں۔
ھندوستان میں کورونا تیزی سے شکار کر رھا ہے
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 238