حکومت افغانستان نے اعلان کیا ہے کہ قیدیوں کی آزادی کا عمل مکمل ھونے کے بعد طالبان اور حکومت کے درمیان امن مذاکرات کی تاریخ اور مقام کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔
طلوع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امن کے امور میں افغان حکومت کی ترجمان ناجیہ انوری نے کہا کہ دونوں طرف کے قیدیوں کی آزادی کا عمل مکمل ھونے اور طالبان کے حملوں اور جنگ ختم ھونے کے بعد ھی افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی جگہ اور وقت کے بارے میں صلاح و مشورہ کیا جائے گا۔
افغانستان کی قومی سلامتی کے ترجمان جاوید فیصل نے ابھی حال ھی میں کہا تھا کہ طالبان کے تین ھزار قیدیوں کو آزاد کیا جا چکا ہے اور اب اس گروہ کو دیگر افغان گروھوں کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ھو جانا چاھئے۔
قطر سمجھوتے کی بنیاد پر افغان امن مذاکرات کو، تین مھینے پہلے ھی شروع ھو جانا تھا لیکن طالبان مذاکرت شروع کرنے کے لئے تمام پانچ ھزار قیدیوں کی رھائی کا مطالبہ کر رھے ہیں۔
امن مذاکرات کی جگہ اور تاریخ کا تعین قیدیوں کی رھائی کے بعد ھی ھوگا: حکومت افغانستان
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 242