ایران میں کورونا کے دو ھزار سے زائد نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ صحتیاب ھونے والوں کی تعداد ایک لاکھ چھیاسٹھ ھزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے ملک میں کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار بتاتے ھوئے کہا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران دو ھزار پانچ سو تھتر نئے مریضوں کا اندارج کیا گیا ہے جن میں سے تین سو انیس مریضوں کو اسپتال میں داخل جبکہ باقی کو ضروری ھدایات کے بعد ان کے گھروں کو بھیج دیا گیا ہے۔
وزارت صحت کی ترجمان نے کہا کہ ایران میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ سات ھزار پانچ سو پچیس تک پھنچ گئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹے میں ایک سو انیس افراد نے جان کی بازی ھاری ہے جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد نو ھزار سات سو بیالیس ھو گئی ہے۔
ترجمان وزارت صحت کے مطابق اب تک ایک لاکھ چھیاسٹھ چار سو ستائیس مریض صحتیاب ھو چکے ہیں۔ رپورٹس یہ بتاتی ہیں کہ اب تک ایران میں چودہ لاکھ انچاس ھزار چار سو بیس افراد کا کورونا ٹیسٹ انجام پا چکا ہے۔
دنیا بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد نوے لاکھ چھیالیس ھزار دو سو سے تجاوز کر گئی ہے جن میں سے کم سے کم چار لاکھ ستر ھزار سات سو سے زیادہ مریض ھلاک اور اڑتالیس لاکھ اڑتیس ھزار مریض صحتیاب ھو چکے ہیں۔
22 جون کو ایران میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 198