www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

502581
اسلامی جمھوریہ ایران کے سابق وزیر دفاع اور فوجی اور دفاعی امور میں رھبر انقلاب اسلامی کے مشیر بریگیڈیر جنرل حسین دھقان کا کھنا ہے کہ ایران کے خلاف امریکا کی کسی بھی طرح کی بیوقوفی کا دندان شکن جواب دیا جائے۔
انھوں نے الجزیرہ سے بات کرتے ھوئے تاکید کی کہ خیلج فارس کے آبی علاقوں میں ایران کے خلاف امریکا کے کسی بھی طرح کے فوجی اقدامات کا پوری طاقت سے جواب دیا جائے گا۔
ان کا کھنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک مجرم ہیں نہ کہ صدر۔
انھوں ایک بار پھر تاکید کی کہ ایران کسی بھی صورت میں ٹرمپ سے مذاکرات نھیں کرے گا۔
اسلامی جمھوریہ ایران کے سابق وزیر دفاع اور فوجی اور دفاعی امور میں رھبر انقلاب اسلامی کے مشیر بریگیڈیر جنرل حسین دھقان کا کھنا تھا کہ ایران، اپنے میزائل پروگرام اور اپنی علاقائی پالیسیوں کی بارے میں بھی مذاکرات نھیں کرے گا۔
بریگیڈیر جنرل حسین دھقان نے یمن کے سیاسی حالات کے بارے میں کہا کہ یمن میں جو کچھ ھو رھا ہے اور اس ملک میں جو افراتفری کا ماحول ہے وہ سب سعودی عرب کے جنگ پسندانہ اقدامات کے نتائج ہیں ۔
ان کا کھنا تھا کہ ریاض کو جنگ یمن میں اپنی شکست کا اعتراف کر لینا چاھئے اور نئی پالیسی اختیار کرنی چاھئے۔
بریگیڈیر جنرل حسین دھقان کا کھنا تھا کہ اگر سعودی عرب، اپنے اقدامات کی ذمہ داری قبول کر لے تو ایران بغیر شرط کے سعودی عرب سے مذاکرات کے لئے تیار ہے۔

Add comment


Security code
Refresh