www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

402991
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف ھتھیاروں کی پابندی سے ھماری دفاعی پوزیشن پر کوئی اثر نھیں پڑا ہے اور ایران خود اپنے بل بوتے پر مختلف قسم کے دفاعی ہتھیار تیار کر رھا ہے۔
جنرل حسین سلامی نے تھران میں ایک پروگرام کے دوران ایران کے خلاف ہتھیاروں کی پابندیوں کے خاتمے کا وقت قریب آنے پر ان پابندیوں کی مدت میں توسیع کے لئے امریکی کوششوں پر رد عمل ظاھر کیا۔
سپاہ پاسداران کے کمانڈر انچیف نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف عائد کی جانے والی ظالمانہ پابندیاں ایران کے لئے ہمیشہ ترقی و پیشرف کے مواقع میں تبدیل ھوئی ہیں اور ایران خود اپنی توانائیوں پر بھروسہ کرتے ھوئے مختلف قسم کے دفاعی ہتھیار تیار کر رھا ہے۔
جنرل سلامی نے کہا کہ ایران کے خلاف ہتھیاروں کی پابندی سے ہماری دفاعی پوزیشن پر کبھی کوئی اثر نہیں پڑا ہے اور ایران ملکی سطح پر دفاعی ساز و سامان تیار کر رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایران کے تیار کردہ مختلف قسم کے جدید ترین ہتھیاروں کی رونمائی کی جا چکی ہے اور عنقریب ایک اور حیرت انگیز سسٹم کی رونمائی کی جانے والی ہے۔

Add comment


Security code
Refresh