رھبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ اسلامی جمھوریہ ایران کے خلاف دشمنوں کے دباؤ کا نتیجہ دشمنوں کے سینے پر ایرانی عوام کے زور دار گھونسے کی شکل میں نکلے گا اور دشمن پیچھے ھٹنے پر مجبور ھو جائیں گے۔
رھبر انقلاب اسلامی آیت العظمی سید علی خامنہ ای نے ھفتۂ عدلیہ کے موقع پر عدلیہ کے اعلی عھدیداروں سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب فرمایا۔ اس موقع پر آپ نے امریکہ، برطانیہ اور یورپی حکومتوں کے مخاصمانہ اقدامات سمیت کے مقابلے میں ایران کو محفوظ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
آپ نے فرمایا کہ اگر ھم اپنی ذمہ داریوں پر عمل کریں گے تو توفیق الہی سے دشمن کا ھر حربہ ناکام رھے گا اور وہ اپنے مقاصد پورے نھیں کر سکے گا۔ آپ نے فرمایا کہ اسلامی جمھوریہ ایران کے خلاف دشمنوں کے زیادہ سے زیادہ دباؤ کا نتیجہ، دشمنوں کے سینے پر ایرانی عوام کے زور دار گھونسے کی شکل میں نکلے گا اور دشمن پیچھے ھٹنے پر مجبور ھوجائیں گے۔
آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ملک میں اصلاح اور بھتری کی ھر تحریک کو ناکام بنانے کے لیے دشمنوں کی بلا وقفہ کوششوں کی جانب اشارہ کرتے ھوئے فرمایا کہ دشمن کا ابلاغیاتی شور شرابہ اور رائے عامہ کے ذھنوں کو خراب کرنا، اصلاح کے عمل میں پائی جانے والی رکاوٹوں میں سے ایک ہے۔
آپ نے فرمایا کہ تبدیلی کے مخالف تمام عناصر اور عوامل کے موثر مقابلے کا واحد راستہ یہ ہے کہ کمزروی نہ دکھائی جائے، استقامت کا مظاہر کیا جائے اور خدا پر بھروسہ کرتے ھوئے پوری شجاعت کے ساتھ اصلاح کے راستے پر قدم آگے بڑھایا جائے۔
رھبر انقلاب اسلامی نے امریکہ میں جاری نسل پرستی مخالف تحریک اور اس پر امریکی صدر کے جارحانہ اقدامات کی جانب بھی اشارہ کیا اور فرمایا کہ مغربی ممالک حقائق کے برخلاف، اپنی فلموں میں اپنے عدالتی نظام کو آئیڈیل کے طور پر پیش کرتے ہیں اور ان کی اکثر فلموں میں نا انصافیوں کا ذکر تک بھی نہیں کیا جاتا۔
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ملک کے عدالتی نظام میں اصلاح اور تبدیلی کے جامع اور ترقی یافتہ منصوبے پر زور دیا۔ آپ نے فرمایا کہ آج کرپشن کے خلاف مھم اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے جسے حق و انصاف اور قانون کے مطابق پوری قوت کے ساتھ اس طرح سے آگے بڑھایا جائے کہ کسی بے گناہ پر ظلم نہ ھو۔
استقامت و پائیداری سے ھر دشمن کی شکست ممکن ہے: رھبر انقلاب
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 233