www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

341788
امریکا کے بڑے شھروں کے بعد اب دیھی علاقوں میں بھی کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز نے حکام کی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔
امریکا میں زیادہ توجہ ٹیکساس اور فلوریڈا جیسی ریاستوں پر دیا جا رہا ہے جھاں روزانہ ھزاروں نئے کیسز سامنے آ رھے ہیں۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ کنساس میں کورونا کیسز میں اضافہ، انتظامیہ کے لئے تشویش کا نیا سبب بن گیا ہے۔
کنساس میں جون کے آغاز میں حالات کنٹرول میں نظر آ رھے تھے لیکن حال ہی میں کچھ ہفتوں میں وہاں کیسز دوگنا ھو گئے ہیں۔
پانچ جون کو نئے کیسز کا سات دن کا اوسط 96 تھا جو جمعے کو 211 ھو گیا۔ ریاست کے شمال مشرقی علاقے فورٹ ریلے میں امریکی فوج کے کمانڈر نے بڑھتے کیسز کے مد نظر اپنے فوجیوں کو ضلع میں رات 10 بجے کے بعد مشھور ریسٹورنٹ اور بار میں جانے سے پرہیز کرنے کو کہا ہے۔
جان ہاپکنس یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق 19 جون سے 26 جون تک کیلیفورنیا، ارکنساس، میسوری، کنساس، ٹیکساس اور فلوریڈا سمیت کئی ریاستوں کے دیھی علاقوں میں مصدقہ کسیز دو گنا ھوگئے۔

Add comment


Security code
Refresh