جارح سعودی اتحاد کے آلہ کاروں نے صوبہ مآرب پر حملہ کر کے ایک ہی گھرانے کے 4 افراد کو شھید کردیا۔
آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد کے آلہ کاروں نے اس حملے میں اس گھرانے کے 4 افراد کو شھید اور متعدد کو زخمی کرنے کے بعد گھر کو آگ لگا دی اور تمام مال و اسباب لوٹ کر لے گئے۔
سعودی عرب نے مارچ دوھزار پندرہ میں امریکہ، متحدہ عرب امارت اور چند دیگر ملکوں کی حمایت سے یمن پر زمینی، فضائی اور سمندری جارحیت کا آغاز کیا تھا جو بدستور جاری ہے۔ پانچ سال سے جاری سعودی جارحیت اور شدید محاصرے کے نتیجے میں اب تک دسیوں ھزار یمنی شھری شھید اور زخمی ھوچکے ہیں جبکہ کئی لاکھ لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ھونا پڑا ہے۔
سعودی جارحیت اور محاصرے کی وجہ سے یمن کے عوام کو غذائی اشیا اور دواؤں کی بھی شدید قلت کا سامنا ہے تاھم تمام تر جارحیت، دباؤ اور محاصرے کے باوجود سعودی جنگی اتحاد یمنی عوام کی استقامت کے باعث اپنے مقاصد میں بری طرح ناکام رھا ہے۔
سعودی اتحاد کی جارحیت، 4 یمنی شھید
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 199