فلسطینیوں نے صھیونی وزیر اعظم بنیامن نتن یاھو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اپنی نفرت کا اظھار کرتے ھوئے ان کی تصاویر کو نذر آتش کر دیا۔
صھیونی حکومت پہلی جولائی سے امریکی صدر ٹرمپ کی حمایتوں کے بل پر غرب اردن کی تیس فیصد سے زیادہ زمینوں پر باقاعدہ قبضہ کرنا چاھتی ہے۔
فلسطینی استقامتی گروہ، صھیونی حکومت کے اس اقدام کو فلسطینیوں کے خلاف سینچری ڈیل کے نام سے امریکہ کی شرمناک سازش کا ایک حصہ سمجھتے ہیں اور اسی بنا پر امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ہر طرح کا تعاون ختم کرنے کا مطالبہ کر رھے ہیں۔
صھیونی حکومت کے اس ممکنہ اقدام پر پوری دنیا میں غم وغصہ ہے۔یورپی یونین سے لے کر دنیا کے سبھی ممالک نے اسرائیل کو ویسٹ بینک کے الحاق کی بابت خبردار کیا ہے۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ صھیونی وزیر اعظم دنیا کے انتباہ کو سنیجیدگی سے لیتے ہیں یا پھر علاقے کو ایک پھر آگ میں جھونک دیں گے۔
ویست بینک کے الحاق کی سازش، دنیا میں غم و غصہ
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 220