سعودی ذرائع ابلاغ میں مرجع عالیقدر آیتالله سیستانی کی اھانت کئے جانے پر عراقی عوام، شخصیات اور حکام نے سخت رد عمل کا اظھار کیا ہے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی اخبار الشرق الاوسط نے مرجع عالیقدر آیتالله سیستانی کی شان میں گستاخی کرتے ھوئے ان کا ایک کارٹون شائع کیا جس پر عراق میں سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔
الفتح پارلیمانی اتحاد کے صدرھادی العامری نے سعودی اخبار الشرق الاوسط کی جانب سے اس قسم کی توھین کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ھوئے کہا کہ سعودی عرب نے ایک بار پھر ریڈ لائن کو عبور اور عراقی اقدار کی توھین کی۔
عراقی پارلیمنٹ کے رکن احمد الاسدی نے بھی سعودی اخبارکے اس اقدام کی مذمت کرتے ھوئے کہا کہ مراجع عظام کے خلاف اقدام در اصل سعودی عرب میں حکمفرما سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔
عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک النخباء کے ترجمان نصر الشِمَرّی نے ٹوئیٹ کرتے ھوئے کہا کہ آل سعود اور اسی طرح امریکہ اور اسرائیل کے دیگر آلہ کاروں کا شیعہ مخالف موقف کوئی نئی بات نھیں ہے اس لئے کہ سعودی وھی ہیں جنھوں نے ناحق طور پر مسلمانوں کے پاک خون کو بھایا۔
مرجع عالیقدر آیتالله سیستانی کی اہانت پر عراق میں سخت رد عمل
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 216