ھندوستان میں کورونا وائرس روز بروز شدید شکل اختیار کرتا جارھا ہے اورگذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 22771 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
ھندوستانی میڈیا نے مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ھفتہ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ھوئے کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 22771 نئے کیسز رپورٹ ھوئے ہیں جس کے بعد ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 648315 ھوگئی ہے۔
اسی مدت کے دوران کورونا وائرس سے 442 اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 18655 ھوگئی ہے تاھم اسی عرصہ کے دوران کورونا سے 14335 مریض شفایاب ھوئے جس کے بعد اس ملک میں مجموعی طور پر394227 مریض کورونا وائرس سے صحت یاب ھوچکے ہیں۔
ھندوستان میں کورونا وائرس سے ریاست مھاراشٹر سب سے زیادہ متاثر ہے جھاں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 192990 اور مرنے والوں کی تعداد 8376 ھوگئی ہے۔
کورونا وائرس سے متاثر ھونے کے معاملہ میں دوسرے نمبر پر تامل ناڈو میں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ کو عبور کرچکی ہے اور اب تک 1385 افراد ھلاک ھوچکے ہیں۔
ھندوستان: کورونا کا قھر جاری ایک دن میں 22771 افراد مبتلا
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 235