www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

148428
امریکہ کے نائب صدر کے 8 محافظ کورونا میں مبتلا ھو چکے ہیں جس کی وجہ سے وھائٹ ھاوس کے حکام اور سکیورٹی ٹیم میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے نائب صدر مائیک پنس کی سکیورٹی ٹیم کے 8 خفیہ اھلکار ایسے میں کورونا میں مبتلا ھو چکے ہیں کہ جب چند روز بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے معاون ریاست آریزونا کے علاقے فونیکس کا دورہ کرنے والے ہیں۔
امریکہ کے نائب صدر مائیک پنس کی سکیورٹی ٹیم کے 8 اھلکاروں کے کورونا میں مبتلا ھونے سے وھائٹ ھاوس میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
امریکہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں نہ صرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔
امریکہ نے دیگر ملکوں کے مقابلے میں کورونا وائرس کی تشخیص کا عمل دیر سے شروع کیا اور اب اسے کورونا کے مریضوں کی بڑھتی ھوئی تعداد اور اس بیماری کے مقابلے کے لیے ضروری وسائل اور ٹیسٹ کٹس کی قلت کا بھی سامنا کرنا پڑ رھا ہے۔
امریکہ میں کورونا وائرس کے مقابلے میں ٹرمپ حکومت کی ناقص کارکردگی اور ناتوانی کی بنا پر امریکی حکومت اور خود ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا بھی نشانہ بنایا جا رھا ہے۔
امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک ایک لاکھ 32 ھزار 101 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ھونے والوں کی مجموعی تعداد 28 لاکھ 90 ھزار 588 ھو چکی ہے۔
کورونا وائرس کے امریکا میں 15 لاکھ 22 ھزار 999 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 15 ھزار 928 کی حالت تشویشناک ہے۔
واضح رھے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 11 لاکھ 93 ھزار 565 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 29 ھزار 127 ھو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 43 لاکھ 33 ھزار 103 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 58 ھزار 836 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 63 لاکھ 31 ھزار 335 مریض صحت یاب ھو چکے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh