www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

904273
اسلامی جمھوریہ ایران نے پاکستان سے سنجیدگی کے ساتھ ایران کے خلاف سیکورٹی اقدامات کی روک تھام کا مطالبہ کیا ہے۔
اسلامی جمھوریہ ایران کے نائب صدر اسحاق جھانگیری نے تھران میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں نائب صدر نے کہا کہ پاکستان کی حکومت، پوری سنجیدگی کے ساتھ ایران کے خلاف ہونے والے سیکورٹی اقدامات کی روک تھام کی کاروائی کرے۔
ایران کے نائب صدر نے کہا کہ ایران، سرحدی علاقے میں پاکستان کے خلاف ہونے والے کسی بھی طرح کے سیکورٹی اقدامات کی روک تھام میں سنجیدہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان اقتصادی تعاون میں فروغ کے لئے ضروری ہے کہ مشترکہ سرحدیں پوری طرح سے پر امن ہوں۔
ایران کے نائب صدر نے اس ملاقات میں دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات میں توسیع کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ایران، تمام شعبوں خاص طور پر انرجی کے شعبے میں پاکستان کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہے۔
اس ملاقات میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے کہا کہ تہران اور اسلام آباد ہمیشہ سے عالمی سطح پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے رہے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh