امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے ایک انٹرویو میں پہلی بار اعتراف کیا کہ سابق سوویت یونین کی جانب سے افغانستان پر قبضے کے دوران واشنگٹن نے طالبان کی ھر قسم کی مدد کی۔
امریکی صدر ٹرمپ نے اکسیوس خبری چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق سوویت یونین کی جانب سے افغانستان پر قبضے کے دوران واشنگٹن اور طالبان کے مابین باھمی تعاون کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے اس وقت طالبان کو ہتھیار اور دیگر سامان سے لیس کیا۔
ٹرمپ نے اپنی صدارت کے ابتدائی ایام میں بھی اعتراف کیا تھا کہ دہشتگرد گروہ داعش کو تشکیل دینے میں امریکہ کا ہاتھ ہے۔
واضح رھے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے 2001 میں دھشت گردی سے جنگ اور افغانستان میں امن کے قیام کے بہانے اس غریب ملک پر حملہ کیا تھا لیکن اس ملک میں امریکہ کی موجودگی کے باوجود بد امنی، دھشت گردی اور منشیات کی پیداوار میں زبردست اضافہ ھوا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ کا بڑا انکشاف
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 223