عبد الملک الحوثی نے کہا ہے کہ فلسطینی اہداف کے لئے ایران نے بہت زیادہ قربانیاں دی ہیں۔
یمن کی انصار اللہ کے سربراہ نے فلسطین کی راہ میں ایرانی مجاہدین کے متعدد کمانڈروں کی شہادت کا ذکر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے فلسطین کی حمایت میں عظیم قربانیاں دی ہیں۔
یمن کی انصار اللہ تحریک کے سربراہ سید عبدالملک بدر الدین الحوثی نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنے عظیم مجاہدین کمانڈروں بشمول عظیم شہید حاج قاسم سلیمانی کو فلسطین کے اہداف کے لئے پیش کیا.
الحوثی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنی غیر متزلزل استقامت اور تمام تر دباؤ کے باوجود فلسطینی اہداف کی حمایت میں عظیم قربانیاں دی ہیں اور اس مقصد میں اپنے عظیم مجاہد کمانڈروں کو پیش کیا ہے۔
سید عبدالملک الحوثی نے یہ بھی کہا کہ یمن کی مسلح افواج نے بھی اپنے سچے اور دیانتدارانہ موقف کے مطابق خدا کی راہ میں ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا ہے۔
انصار اللہ کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ غاصب اسرائیلی دشمن کو ایران کے خلاف بارہ روزہ جنگ میں ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا جس سے اس کو بہت ہی دردناک دھچکے لگے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان تمام جرائم میں شریک دشمن اسرائیل اور امریکا، ہماری قوم کے لئے اب بھی خطرہ بنے ہوئے ہیں۔