www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

2025 7

صیہونی قید میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کے جنازوں پر تشدد کی علامتوں کو حماس نے غاصب صیہونی حکومت اور اس کی فوج کی فسطائی ماہیت کا ثبوت قرار دیا ہے۔

صیہونی قید میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کے جنازوں پر تشدد کی علامتوں کو حماس نے غاصب صیہونی حکومت اور اس کی فوج کی فسطائی ماہیت کا ثبوت قرار دیا ہے اور عالمی اداروں سے ان وحشیانہ جرائم پر قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

صیہونی حکومت نے فلسطینی قیدیوں کے جو جنازے واپس کئے ہیں ان پر وحشیانہ تشدد کی علامتیں موجود ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ انہیں ایذائیں دے کر شہید کیا گیا ہےحماس نے اس سلسلے میں ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ صیہونی جیلوں میں شہید ہونے والے فلسطینی قیدیوں کے جنازوں پر تشدد کی علامتیں، قابض فسطائی صیہونی فوج کی مجرمانہ ماہیت اور اخلاقی پستی کو ظاہر کرتی ہیں۔

حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صیہونی حکومت قیدیوں پر حملے اور تشدد میں زندوں اور مردوں میں کسی فرق کی قائل نہیں ہے اور یہ ہولناک جرائم ملت فلسطین کے خلاف نسل کشی کی سطح کے ہیں۔ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں اور بالخصوص اقوام متحدہ اور اس کی انسانی حقوق کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے ان ہولناک جرائم کی دستاویز تیار کی جائے، ان کی فوری طور پر جامع تحقیقات کی جائیں اورغاصب حکومت کے حکام پر متعلقہ بین الاقوامی عدالتوں میں مقدمہ چلایا جائے۔

Add comment


Security code
Refresh