ایران کی نیشنل آئل ٹینکر کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے کھا ہے کہ پابندیوں کے خاتمے کے بعد کے دور کے لئے ایران کی بحری جھازرانی بھترین پوزیشن میں ہے۔
ایران کی نیشنل آئل کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹرعلی اکبر صفائی نے کھا ہے کہ پابندیوں کے دوران ھم نے بحری صنعتوں کے میدان میں جو کام کیا ہے اس کو بدستور جاری رکھیں گے اور پابندیوں کے خاتمے کے بعد بھی ان صنعتوں کی حمایت کریں گے۔
انھوں نے کھا کہ بحری جھازرانی کے سبھی شعبے منجملہ آئل ٹینکروں کی پوزیشن، بھت ھی اچھی ہے اور ھم نے بحری جھازرانی کے شعبے میں ایک پانچ سالہ منصوبہ بھی تیار کیا ہے۔
ان کا کھنا تھا کہ آئندہ چند روز میں پابندیوں کے خاتمے کے بعد ایران کی بحری جھازرانی کو اپنی سرگرمیاں بھرپورانداز میں دوبارہ شروع کرنے کے لئے پھر سے مواقع مل جائیں گے اور ان سرگرمیوں کا دائرہ یورپ تک پھیل جائے گا۔

