فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 17 September 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

509492
لعل شھباز قلندر کے مزار پر حملے اور دیگر حالیہ خودکش حملے قابل مذمت ہیں۔
دھشتگردی اور خودکش حملوں کیخلاف تحریک لبیک یارسول اللہ (ص) کی اپیل پر ملک بھر میں یوم مذمت منایا گیا۔ اجتماعات جمعہ کے موقع پر مذمتی قراردادیں منظور کی گئیں۔ خطباء نے انسداد دھشتگردی کے موضوع پر خطابات کئے اور سیھون شریف میں لعل شھباز قلندر کے مزار پر حملے اور دیگر حالیہ خودکش حملوں کی شدید مذمت کی ۔ جبکہ مفتی اعظم، پیر افضل قادری اور شیخ الحدیث حافظ خادم حسین رضوی کی سربراھی میں سینکڑوں مفتیان کرام نے دھشتگردی اور خودکش حملوں کیخلاف فتویٰ جاری کر دیا ہے۔
فتوے میں کھا گیاہے کہ خودکش حملے ناجائز، حرام و ممنوع ہیں اور ناحق قتل کرنیوالوں کیلئے دنیا و آخرت میں سخت سزائیں اورعذاب ہیں۔
فتویٰ میں مزید کھا گیا کہ وطن عزیز کیخلاف اندرونی وبیرونی سازشوں کے خاتمہ کیلئے قوم متحد ھو جائے اور ذمہ داران وطن ملکی پالیسیوں کی اصلاح کریں۔ اس موقع پرملک بھر میں خودکش حملوں کے نتیجے میں جاں بحق ھونیوالوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعائیں کی گئیں اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ان دھماکوں کے ذمہ داروں اور سھولت کاروں کو جلد کیفر کردار تک پھنچائے۔

Add comment


Security code
Refresh