فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 17 September 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

505631
لبنان کی علمائے استقامت یونین کے سربراہ شیخ ماھر حمود نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ھوئے کہ غاصب صھیونیت سے ھماری جنگ ھمیشہ باقی رھے گی کھاکہ عرب حکمرانوں کی جانب سے صھیونی دشمنوں سے دوستانہ تعلقات بڑھائے جانے کے با وجود ھم ان سے بر سر پیکار رھیں گے ۔
انھوں نے کھاکہ حتی اگر فلسطین کے معاملے میں عرب حکمرانوں میں 90 پرسنٹ مایوسی بھی چھائی ھو تو بھی صھیونیوں سے مقابلہ کی سیاست میں کوئی تبدیلی نہ آئے گی اور دن بہ دن اس مسئلہ میں تیزی آتی جائے گی ۔
انھوں نے صهیونی دشمن سے مقابلہ استقامت کا ایک طے شدہ معاملہ قرار دیتے ھوئے کھا کہ حزب اللہ لبنان کے جنرل سکریٹری سید حسن نصرالله کا بیان ھمارے اس بیان کی تائید ہے ۔
علمائے استقامت یونین کے سربراہ نے سید حسن نصرالله کی قدردانی کرتے ھوئے کھاکہ حزب اللہ لبنان کے جنرل سیکریٹری اس ملک میں کہ جو 8 سال کی مدت میں نیا الیکشن قانون مصوب نہ کرسکا ، میڈیکل ، مالی اور انتظامی بد عنوانیوں کو کنٹرول کرنے میں کامیاب ھوگئے نیز غاصب صھیونیت کہ مشرق سے لیکر مغرب تک فوجی اور مالی امکانات اس کے اختیار میں ہیں اسے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا ۔

Add comment


Security code
Refresh