www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

420769
پاکستان میں جاری دھشت گردی کے حالیہ لھر اور ممکنہ تخریب کاری کے خدشے کے پیش نظر پاک افغان سرحد مسلسل تیسرے روز بھی ھر قسم کی آمدورفت کے لئے بند ہے۔
دھشت گردی کے حالیہ واقعات اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر خیبرایجنسی میں واقع طور خم بارڈر مسلسل تیسرے روز بھی بند ہے اور ھر قسم کی آمد و رفت بھی معطل ہے۔
طورخم گیٹ بند ھونے کی وجہ سے پشاور میں کارخانو چیک پوسٹ کے قریب سیکڑوں مال بردار گاڑیوں اور کنٹینرز کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں جب کہ سرحد پر دونوں اطراف کے افراد کی پیدل آمد ورفت بھی بند ہے۔
دوسری جانب چمن میں باب دوستی کی بندش سے بھی جھاں دو طرفہ تجارت معطل ہے وھیں نیٹو سپلائی اور پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ بھی روک دی گئی ہے، سرحد کے دونوں جانب مال بردار گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ چکی ہیں اور پیدل جانے والے افراد کو بھی سرحدپار کرنے کی اجازت نھیں دی جارھی۔
واضح رھے کہ طورخم گیٹ 3 روز قبل بند کر دیا گیا تھا جس کے بعد افغانستان سے ھر قسم کی آمد و رفت معطل ہے جب کہ سیکورٹی حکام کا کھنا ہے کہ سیکورٹی خدشات کے باعث طورخم گیٹ کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کیا گیا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh