www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

484108
پبلک پالیسی پولنگ نامی ادارے کے سروے کے مطابق پینسٹھ فی صد امریکی شھریوں نے مسلمانوں کی امریکہ آمد پر پابندی لگانے کی مخالفت کی ہے۔
سروے کے مطابق صرف چھّبیس فی صد لوگ ایسے تھے جنھوں نے امریکی صدر کے اس فیصلے کی حمایت کی ہے۔ امریکہ، دنیا کا وہ واحد ملک ہے جو تارکین وطن کی بنیاد پر قائم ھوا ہے۔
تاریخی تھذیب و تمدن کے حامل ملکوں کے برخلاف امریکہ، یورپی مھاجرین کی اساس پر بنا ہے جو مختلف وجوھات کی بنا پر اپنے آبائی وطن کو چھوڑ کر امریکہ چلے گئے تھے۔ ایسے سماج میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سماج مخالف اقدامات، امریکہ کی مھاجر پذیر پالیسیوں کے ساتھ میل نھیں کھاتے اور اس کے خلاف سخت عوامی ردعمل سامنے آرھا ہے۔
امریکی سماج کی اکثریت کا خیال ہے کہ مذھبی اور ثقافتی برداشت اور رواداری، امریکی سماج کا اھم ترین ستون ہے۔

Add comment


Security code
Refresh