بچوں کے عالمی ادارے یونیسف نے یمنی بچوں کے خلاف سعودی عرب کے حملوں کو ناقابل معافی جرم قرار دیا ہے۔
یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی صبا کی رپورٹ کے مطابق یونیسف کے ڈپٹی ڈائریکٹر گرانٹ برچرڈ نے اپنے ایک بیان میں کھا ہے کہ یمنی بچوں اور ان کے گھر والوں کو دو سال سے جاری سعودی جارحیت کا سنگین نقصان اٹھانا پڑ رھا ہے۔ بیان کے مطابق دو سال سے جاری سعودی جارحیت میں میں ڈیڑھ ھزار کے قریب بچے شھید اور ھزاروں معذور ھوئے ہیں۔
بیان میں یمن کے شھر ارحب میں مجلس ترحیم پر سعودی عرب کی حالیہ بمباری کو ایک المیہ قرار دیا گیا ہے۔
سعودی عرب نے گزشتہ ھفتے یمن کے دارالحکومت صنعا کے شمالی علاقے ارحب میں ایک مجلس ترحیم پر حملہ کر دیا تھا جس میں عورتوں اور بچوں سمیت آٹھ افراد شھید اور دس دیگر زخمی ھو گئے تھے۔
بچوں کے خلاف سعودی حملوں کی مذمت
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 128