برطانوی پارلیمنٹ کے ارکان، امریکی صدر کے دورہ لندن کے خلاف ملک میں جاری دستخطی مھم پر بحث کرنے والے ہیں۔
امریکی صدرکے دورہ برطانیہ کی مخالفت میں چلنے والی الیکٹرانک دستخطی مھم پراب تک اٹھارہ لاکھ سے زائد افراد نے دستخط کیے ہیں۔
برطانوی ارکان پارلیمنٹ پیرکے روزامریکی صدر کے دورہ لندن کے خلاف چلنے والی اس دستخطی مھم پر تبادلہ خیال کریں گے۔
اسی دوران اطلاعات ہیں کہ دسیوں لاکھ برطانوی شھری امریکی صدرکے امیگریشن احکامات کے خلاف ملگ گیرمظاھرے میں شرکت کرنے والے ہیں۔
لندن کے میئر صادق خان نے بھی امریکی صدر کے امیگریشن سے متعلق احکامات پر احتجاج کرتے ھوئے کھا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو برطانیہ کے سرکاری دورے کی دعوت نھیں دینا چاھیے۔
درایں اثنا رائے عامہ کے تازہ جائزے میں بتایا گیا ہے کہ برطانوی عوام کی اکثریت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خطرناک قرار دیتے ھوئے ان کے دورہ برطانیہ کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ٹرمپ کے دورے کے خلاف دستخطی مھم برطانوی پارلیمنٹ میں پھنچ گئی
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 153